نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے، اظہر علی

0
(0)

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر کا کہنا ہے کہ نوجوان فاسٹ بالرز نسیم شاہ اور شاہین  شاہ آفریدی کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے ۔راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ  میچ میں اننگز سے فتح کے  بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان اظہر علی  کا کہنا تھا   کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔اظہر علی نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔قومی ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ میچز جیتنے کا فائدہ ہوتا ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے تمام میچزبہت اہم ہیں ۔دوسری جانب نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا  کہ اپنے گراونڈ اور ہوم کراؤڈ میں ہیٹ ٹرک کرنا بڑا اعزاز ہے۔ ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد ہر طرف سے مبارکباد کے پیغام ملے، میں اپنی ہیٹ ٹرک اپنے ملک کے نام کرتا ہوں ۔نسیم شاہ پانچ وکٹ لینے والے کم عمر ترین فاسٹ بالر بن گئےانہوں نے کہا کہ بالنگ کوچ وقار یونس ہمارے ساتھ بہت محنت کررہے ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ  نے 16 سال 359 دن کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ سرانجام دینے والے دنیاکے سب کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل  کرلیا ہے۔کم عمر فاسٹ بولر نے یہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ اپنے کیریئر کے چوتھے ہی ٹیسٹ میں سرانجام دیا۔قومی ٹیم کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے تین کھلاڑیوں کو پے در پے آؤٹ کرکے تاریخ رقم کی ۔ان کا شکار بننے والوں میں نجم الحسین شنتو ، تیج الاسلام اور محمود اللہ شامل تھے۔نسیم شاہ  کا ایک اور اعزاز کم عمر ترین  میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانا ہے جو انہیں ہیٹ ٹرک  سمیت میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کے سبب ملا۔واضح رہے کہ نسیم شاہ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز  اور 44 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Visit to News Source Webpage 

How is our website

Click on a Star to rate it!

Average Rating: 0 / 5. Loved By: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.